ابنا: ڈاکٹرلاریجانی نے اتوار کی رات شہرقم میں کہاکہ افسوس کہ اب بھی سامراج کےآلہ کار بعض ڈکٹیٹر علاقےميں دشمنوں کےمنصوبوں پرکوئی توجہ دیئےبغیر اپناگھٹیاکھیل جاری رکھناچاہتےہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےاسپیکر نے کہا کہ ملت ایران کےساتھ دشمنی کی اصلی وجہ ، ایٹمی مسئلہ نہيں ہےبلکہ وہ ملت ایران کی خودمختاری سے تشویش میں مبتلاہیں اور علاقے کی تبدیلیوں میں بھی پوری طرح یہ واضح ہوچکا ہے کہ ان کی اصلی جنگ قوموں کےعزم سےہے۔
ڈاکٹرلاریجانی نے پارلیمنٹ کےعام انتخابات کی جانب اشارہ کرتےہوئےپارلیمنٹ کےنویں دور کےانتخابات کوایران میں مذہبی جمہوریت کی علامت قراردیا اورکہاکہ یہ انتخابات اسلامی جمہوری نظام میں عوام کی حکمرانی اوراپنی تقدیرکےتعین میں ملت ایران کی مشارکت کاثبوت ہیں۔........ /169